ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو ملائشیا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ملائشیاء میں جاری ہے۔ قومی خواتین کرکٹرز ایک ہفتے سے زائد رہنے والے کیمپ میں بھرپور پریکٹس کررہی ہیں۔
بدھ کے روز قومی کرکٹرز نے تین گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے فٹنس اور نیٹ سیشن کیے۔ ہیڈ کوچ مارک کولز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس بھی کروائی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 3جون سے ہورہا ہے۔ ایونٹ میں پاک بھارت ویمن ٹیموں کا ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔