counter easy hit

ٹوٹا پھوٹا ایشین بلاک پھر مضبوط بننے کی کوشش کرنے لگا

Asian block broken out again began to try to be strong

Asian block broken out again began to try to be strong

ممبئی: ٹوٹا پھوٹا ایشین بلاک پھر مضبوط بننے کی کوشش کرنے لگا،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی میں بی سی سی آئی کے مفادات کا تحفظ کرے گا، ایشین کرکٹ کونسل کی حالیہ میٹنگ میں پی سی بی کے ساتھ سری لنکا اور بنگلہ دیش نے بھی ریونیو کی تقسیم کے نئے طریقہ کار کیخلاف ووٹ دینے کا یقین دلادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے سبب باہمی میچز نہ ہونے سے ایشین بلاک کمزور ہو گیا تھا، مگر مشکلات میں گھرنے کے بعد بی سی سی آئی نے ایک بار پھر اسے مضبوط بنانے کی کوشش شروع کر دی، ایک بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل کے حالیہ اجلاس میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز نے بی سی سی آئی کو یقین دلایاکہ وہ آئی سی سی کے ساتھ جاری تنازع میں اس کا ساتھ دیں گے۔میٹنگ میں شامل ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ایشین بلاک نے متفقہ طور پر مطالبہ کیاکہ عالمی سطح پر کھیل کے حوالے سے لیے جانے والے فیصلوں میں کسی صورت بھارت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اگر عالمی کرکٹ کو برقرار رہنا ہے تو پھر بھارت کو اہمیت دینا ہوگی۔بھارت ایشین بلاک کی مدد سے حال ہی میں سامنے آنے والے ممبر بورڈ کنسورشیم کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے جس میں کرکٹ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کرکٹ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ شامل ہیں، وہ بگ تھری کے ریونیو ماڈل کو تبدیل کرنے کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ رائٹس کے حوالے سے نیا فارمولا تیار کررہے ہیں،اس میں بھارت کو یکسر طور پر نظر انداز کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے پی سی بی، ایس ایل سی اور بی سی بی کو اپنے ساتھ ملاکر چار قیمتی ووٹ محفوظ کرلیے جوآئی سی سی میٹنگ میں وہ اپنے مفادات کے خلاف آنے والی کسی بھی قرارداد کو مسترد کرنے کیلیے استعمال کرسکتا ہے۔میٹنگ میں شریک ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کردی کہ جب گذشتہ دنوں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن سری لنکا آئے تب میزبان بورڈ کے چیئرمین تھلنگا سماتھی پالا نے ان سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بات بھی کی تھی۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی اگلی بورڈ میٹنگ فروری میں شیڈول ہے، جس میں بھارت ایشین بلاک کے بل بوتے پر اپنی بھرپور طاقت  ظاہر کرنے کی کوشش کرے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website