ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنے اعزاز کے دفاع سے ایک قدم کے فاصلے پر ہے۔ اتوار کو اسے گولڈ میڈل میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلے کا سامنا ہے، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر ناکامی سے دوچار کیا ہے۔
میچ شام ساڑے پانچ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر میزبان ٹیم کو نشانہ بنایا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر تھا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے ملائشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کے درمیان مقابلہ دو، دو سے برابر ہوا تھا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کوریا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔