counter easy hit

امریکا میں ایشیائی باشندے كو طیارے سے گھسیٹ كر نكال دیا گیا

واشنگٹن: امریکی ائیر لائن کی پرواز سے مسافر كو گنجائش سے زائد بكنگ كركے طیارے میں  سوار كیا گیا اور جہاز روانگی سے قبل عملے نے چینی مسافر کو باہر نکال دیا۔

امریكی میڈیا كے مطابق یونائیٹڈ ائیر لائن کی پرواز3411 میں مسافر كو گنجائش سے زائد بكنگ كركے طیارے میں  سوار كیا گیا تاہم روانگی سے قبل عملے نے

Asians resident was dragged out from the plane in the United States

Asians resident was dragged out from the plane in the United States

4 مسافروں كو اترنے كا حكم دیا جس میں سے ایک مسافر نے اترنے سے انكار کردیا جس پر عملہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بلاکر مسافر كو گھسیٹ كر طیارے سے باہر نكال دیا، سیكورٹی اہلكاروں  كے اس رویے پر جہاز میں موجود مسافر خوفزدہ ہوگئے اور شور مچانے لگے۔ پولیس کی جانب سے ایسا کرنے کے بعد واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ مسافر کے ساتھ نامناسب رویہ اپنے پر چین میں سوشل میڈیا پر مذکورہ ایئرلائن کے بائیکاٹ کی تحریک بھی شروع ہوچکی ہے۔ واقعہ کے بعد ایئر لائن كے سی ای او نے جہاز میں  مسافر كو آف لوڈ كرنے اور گھسیٹ کر باہر نکالنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ سیكیورٹی اہلكاروں  كے اس رویے پر معذرت خواں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website