کابل : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن اور سابق ڈپٹی سپیکر نیشنل اسمبلی فیصل کریم کندی نے کابل میں دو طرفہ تعلقات پر متعدد اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں اشرف غنی نے عشائیہ دیا۔ جس کے دوران مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے افغانستان کے سی ای او عبداللہ عبداللہ کے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے، معیشت اور تجارت کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کابل میں اتحادی حکومت بنانے کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کو خطے میں امن کے لئے ہر طرح کا ہر سطح پر تعاون کرنا چاہیے۔