اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کو سزائے موت کا عدالتی فیصلہ بڑی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نہیں چاہتے کہ مصر غیر مستحکم ہو۔
محمد مرسی کو سزائے موت ملنے پر پیپلز پارٹی کو سخت تشویش ہے۔ پیپلز پارٹی کو یاد ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا بھی عدالت قتل کیا گیا تھا۔
سابق صدر نے مطالبہ کیا کہ شہید بھٹو کو پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر جلد از جلد فیصلہ دیا جائے۔