لاہور(ویب ڈٰیسک)قومی کرکٹر آصف علی کو کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے پری سیزن کنڈیشننگ کیمپ سے چھٹی مل گئی ،وہ 10ستمبر کے بعد ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کیلئے وطن واپس پہنچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی کو سی پی ایل میں شرکت کیلئے کیمپ سے ریلیز کردیا گیا ہے ،وہ آج رات ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے ، ان سے قبل لیگ سپنر شاداب خان کو غیر ملکی لیگ میں شرکت کیلئے ریلیز کیاجاچکاہے ۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے جس کے مرحلے میں حیران کن طور پر سہیل تنویر چھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ شاہد آفریدی کو کسی بھی ٹیم نے نہ خریدا۔پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل جمعرات کو ہوا جہاں لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے۔تاہم سب سے زیادہ حیران کن بات سہیل تنویر کا مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہونا ہے جہاں ان کی خدمات بھی کرس گیل، ڈیوین براوو اور کیرون پولارڈ کی طرح ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر میں حاصل کی گئیں۔پاکستان کے شاہد آفریدی کو کسی بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں فاف ڈیو پلیسی، شین واٹسن، برینڈ میک کولم، کمار سنگاکارا، مارٹن گپٹل اور اے بی ڈی ویلیئرز خوش نصیب کھلاڑی قرار پائے۔ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں سیمیول بدری، ڈیرن سیمی، شکیب الحسن، سنیل نارائن، ڈیوین اسمتھ اور شعیب ملک شامل ہیں۔بریڈ ہوج، مائیکل ہسی، آندرے رسل، ہاشم آملا، کرس لن اور نکولس پوران 90 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے عمر اکمل اور عماد وسیم بھی لیگ میں شامل خوش قسمت کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا بھر میں ایک معروف برانڈ بن گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا. اس موقع پر سیزن میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے.احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز، اسپانسرز، کھلاڑی شامل ہیں، سیزن 4 کی ٹرافی پاکستانی ثقافت کے رنگوں کی ترجمانی کرتی ہے.اس موقع پر پی سی ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں، گذشتہ سیزن میں کچھ مشکلات ہوئی تھیں، کراچی کنگز کے مالک مسٹر سلمان اقبال نے کہا کہ اس مرتبہ انجرڈ نہیں ہونا.کپتان کراچی کنگز عماد وسیم نے کہا کہ جو ٹیم محنت کرے گی وہ جیتے گی، سب ٹیمیں ایک جیسی ہیں، کوئی فیورٹ نہیں، پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کوبہترین کھلاڑی دیے ہیں.عماد وسیم کے کہا کہ سابق کپتان وسیم اکرم سے سیکھنے کا موقع ملے گا، ہم کوشش کریں گے، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہے، پاکستان سپرلیگ نے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ دیا، اس لیگ کا پاکستان میں ہونا بہت اہم بات ہے.دیگر فرنچائز کے کپتانوں نے بھی اپنا موقف دیا. پاکستان کی قومی ٹیم اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پاکستان ٹیم کو بہت فائدہ ہوا، بدقسمتی سے تین سال قریب آ کر ٹائٹل سے محروم رہے.پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پی ایس ایل فورکے لئے تیار ہیں، ہر ٹیم اچھی نظرآرہی ہے، لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کے مطابق اچھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جیت کے لیے محنت کریں گے.دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت بڑی ذمہ داری ہے، ٹیم بھی اچھی اور متوازن ہے.ملتان سطان کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ پچھلے سال اچھا کھیلا ، لیکن فنش نہیں کر سکے، امید ہے کہ کارکردگی میں تسلسل برقرار رہے.