counter easy hit

پیرس، پارلیمنٹ کے استحقاق کی بات کرنے والے آج پارلیمنٹ کے استحقاق کو مجروع کرنے کی بات کررہے ہیں، آصف چوہدری

پیرس (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما اور نوجوان بزنس مین آصف چوہدری نے اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے استحقاق کی بات کرنے والے آج پارلیمنٹ کے استحقاق کو مجروع کرنے کی بات کررہے ہیں۔ اللہ پاک دلوں کے بھید خوب جانتا ہے ۔ اللہ پاک نے ان کے دلوں کے راز آج عوام الناس پر آشکار کردیئے۔

آج ان چوروں کو پتہ ہے کہ اگر پنجاب میں حکومت نہ بنی تو ہم نے جو ملک کو لوٹا ہے اور اداروں پہ جو ہمارا اثر و رسوخ ہے وہ ختم ہو جائے گا۔ اس لئیے یہ مفاد پرست دے بچے ہر آخری کوشش کریں گے حکومت بنانے کی ۔ ویسے ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم نے کیا خوب کہا تھا شریفوں کے بارے کہ یہ جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو گریبان سے پکڑتے ہیں ، اور جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو پاوں پکڑتے ہیں ۔ جو مرضی کر لو وفاق اور پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے ۔افسوس مولانا پر اتنا گر گیا کہا گیا آخر وہ اسلام کہا گیا ۔

ASIF CHAUDHRY, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE,