بارسلونا(یس اردو نیوز، تصاویرعلی اشفاق اور رضوان کاظمی) پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت آصف چوہدری کا وفد کے ہمراہ سپین کادورہ جس میں سوشلٹ پارٹی کے اہم راہنما حافظ عبدالرزاق کی دعوت پر کتلان پارلیمنٹ کا دورہ بھی کیا گیا، وفد میں ان کے عزیز دوست امیر عباس اینکر پرسن بول نیوز. ہشام طارق پروڈیوسر بول نیوز. علی اشفاق بول نیوز فرانس. پیرس ، رضوان کاظمی یورپ نیوز سپین اور پی ٹی آئی اسپین کے راہنما یاسر اقبال بھی شامل تھے۔ حافظ عبدالرزاق صادق کے دوست سوشلسٹ پارٹی کے ممبر اسمبلی داوید پیریز نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پارلیمنٹ کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرایا اور پارلیمنٹ ہاؤس کی تاریخ سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد وفد کے ہمراہ سب نے کاتلان پارلیمنٹ کی کاروائی دیکھی ۔
پارلیمنٹ کے وزٹ کے بعد سوشلسٹ پارٹی کے ممبر اسمبلی راول مورینو نے آصف چوہدری اور ان کے وفد کو الوداع کیا۔