سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا میں نہیں جانتا وزیر دفاع خواجہ آصف مجھ پر بے بنیاد کیوں الزام لگا رہے ہیں۔
لاہور: (یس اُردو) سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ میں جب سفیر تھا تو ہم نے امریکا سے ائیر فورس کے لیے ایف 16 حاصل کیے ۔ مجھے نہیں پتا وزیر دفاع مجھ پر کیوں الزام لگا رہے ہیں۔ Don t know what #Pakistan Def Min is blaming me for now. When I was ambassador, we got PAF F-16s from US https://t.co/SnNDRoW62A 151 Husain Haqqani (@husainhaqqani) January 19, 2016 واضح رہے آج قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھا کہ امریکا کیلئے سابق پاکستانی سفیر پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو امریکا سے ایف سولہ طیارے نہ ملیں۔