لندن میں قیام کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان کسی قسم کی ملاقات نہیں ہوگی :چیئرمین پیپلز پارٹی کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر بیان
لاہور (یس اُردو) سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم محمد نواز شریف متوقع ملاقات کی افواہوں پر بلاول بھٹو بول پڑے ، ابہام دور کر دیا ، کہتے ہیں کہ محمد نواز شریف کے ساتھ آصف علی زرداری کی ملاقات نہیں ہوگی ۔ آصف علی زرداری کے لندن میں قیام اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے لندن پہنچنے کے بعد یہ افواہیں گرم تھیں کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہونے جا رہی ہے تاہم پیپلز پارٹی کی قیادت نے مشورہ دیا ہے کہ آصف علی زرداری کو محمد نواز شریف سے ملاقات نہیں کرنی چاہیئے جس پر بلاول بھٹو نے بھی آصف علی زرداری سے رابطہ کرکے پارٹی فیصلے سے آگاہ کر دیا اور اب ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے واضح کہہ دیا ہے کہ آصف زرداری اور محمد نواز شریف کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوگی ۔