شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں محمد آصف شاہین نے وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اورکہا ہے کہ انشااللہ وزیر اعظم نوا ز شریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے اور اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طور پر سر انجام دیں گے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد آصف شاہین کا کہنا تھا کہ پوری قوم وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں اورامید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلد صحت یاب ہوکر پھر ملک و قوم کی خدمت کریں گے ملک اور قوم کو ان کی ضرورت ہے ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہود کے لیے جو ان کی کوششیں ہیں وہ قابل ستائش ہیں موجودہ شوریدہ حالات میں ایک طرف بہادر فوج بہتر ین قابل فخر اقدام کر رہی ہے اورآپریشن ضرب عضب میں قوم کی سلامتی خود مختاری اور امن ہے اور دوسری طرف وزیر اعظم میاں نواز شریف ملکی ترقی اور قوم کے اچھے مستقبل کو باوقار بنانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کررہے ہیں ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں یہ ان کا اولوالعزم کردار ہے