اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور اب بلاول جلد پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی برسی اور ملکی سیاست میں حصہ لیں گے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میں اختلافات بالاخر ختم ہو گئے اور بلاول بھٹو زرداری جلد پاکستان آئیں گے اور اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹوکی برسی تقریب میں شرکت کیساتھ ملکی سیاست میں سرگرم بھی ہونگے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنی شرائط منوانے کے بعد ہی پاکستان آنے کیلیے تیار ہوئے ہیں انکی آمد کے بعد پیپلزپارٹی میں تبدیلیاں آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے چیئرمین کی آمد کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔