کراچی (یس ڈیسک) ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ آصف زرداری دوست ہیں رہنماء نہیں، میرا لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہے، ان کے علاوہ سب ڈیلی ویجنز ہیں، پیپلزپارٹی ایم کیو ایم اتحاد سندھ میں بچا کھچا مال لوٹنے کیلئے ہے، بے نظیر بھٹو پر حملوں کی تحقیقات اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔
سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے پاس کوئی اختیار نہیں، اویس مظفر کا کردار اب ختم ہوچکا، پارٹی کے لیڈر بہت زیادہ پیسے کما رہے ہیں، ، بلاول بھٹو کے علاوہ سب ڈیلی ویجز پر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس 5 سال تھے مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا، بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے تھا، بی بی شہید کے کیس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئے، سندھ میں پی پی پی، ایم کیو ایم اتحاد بچا کھچا مال لوٹنے کیلئے ہے۔
ذوالفقار مرزا مزید کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑا ہوں وہ میرا لیڈر ہے، آصف زرداری میرے دوست ہیں رہنماء نہیں، بلاول نے پارٹی کو بچانے کیلئے جہاد شروع کیا ہے، چند مفاد پرست میرے خلاف مظاہرے کرتے ہیں تو بے شک کریں مجھے کوئی پروا نہیں، چوروں کو ٹکٹ ملا تو پی پی الیکشن ہارے گی۔