کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکٹرز نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو صحت یاب قراردے دیا۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آصف زرداری کے تمام میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہو گئے اورسابق صدر نے چہل قدمی شروع کردی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آصف زرداری
کے لئے گئے ٹیسٹ کے نتائج بہتر ہیں ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری اب مستقل ہسپتال میں قیام نہیں کررہے ،آصف زرداری بیشتر وقت گھر پر ہی گزارتے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو ہسپتال سے باضابطہ ڈسچارج نہیں کیا گیا، آصف زرداری ضرورت پڑنے پر ہسپتال آتے ہیں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے اپنی نمائندگی واپس لےلی ہے ،میر منور علی تالپور ،سید حسین طارق اور سید مصطفی محمد کو قائمہ کمیٹیوں کا رکن بنا دیا گیا ،قومی اسمبلی نے سابق صدر کی تمام پارلیمانی کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر کے ان کی جگہ دیگر ارکان کو کمیٹی کا رکن بنا دیا ہے ، رکنیت ختم خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،
آصف زرداری آبی وسائل، میری ٹائم آفیئرز، نجکاری اور انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کی کمیٹیوں کے رکن تھے،میر منور علی تالپور کو آبی وسائل، جام عبدالکریم کو میری ٹائم کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا، سید حسین طارق کو نجکاری اور سید مصطفی محمد کو انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کا رکن بنا دیا گیا۔ علاوہ ازیں سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے محمد اسلم بھو تانی اور نواب شیر علی کی پا رلیما نی کمیٹیوں کی رکنیت تبدیل کر نے کے فیصلے کی منظوری دیدی، اسلم بھو تانی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے کامرس ٹیکسٹائل کمیٹی کے رکن مقرر کر دیئے گئے جبکہ ان کی جگہ نواب شیر علی کو کا مرس ٹیکسٹائل سے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا۔