counter easy hit

بریکنگ نیوز : ڈیل ہوگئی ۔۔۔؟؟؟ آصف زرداری کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آبد (ویب ڈیسک) آصف زرداری کی ضمانت منظور،اسلام آباد ہائی کورٹ کا آصف زرداری کو رہا کرنے کا حکم، انہیں طبی بنیادوں پر رہائی دی گئی ہے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض طبی بنیادوں پر رہائی منظور کی گئی ہے۔

میا خلیفہ نے ایک بار پھر ملالہ کو نشانے پر رکھ لیا۔۔۔ کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جان کر آپ حیرت میں ڈوب جائیں گے

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے، آصف زرداری کی ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور ہوئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی خصوصی بنچ نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔ آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ آصف علی زرداری کا موقف ہے کہ انہیں دل کی بیماری اور شوگر ہے جس کے مستقل علاج کے لیے رہائی کی ضرورت ہے۔ فریال تالپور نے درخواست میں کہا ہے کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں جس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔دوسری طرف آصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناساز، دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تکلیف کے باعث ذیادہ دیر تک بات نہین کرسکتے، سابق صدر کو چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، آصف علی زرداری کو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہونے اور تکلیف کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ کا مکمل معائنہ کے بعد ادویات مین ردبدل اور کارڈیک پروسیجر پر عمل درآمد کا امکان ہے۔

ASIF ZARDARI, GOT, BAIL, FROM, NAB, CASES, BY, ISLAMABAAD, HIGH COURT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website