کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گرفتاریاں شروع ہونے کو ہیں، آصف زرداری اور دیگر کیخلاف نیب کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل، پی پی قیادت کیخلاف جعلی اکاونٹس کیس پاکستان کی سیاسی تاریخ کا “مدر آف آل کیسز” ثابت ہوگا، نیب کی جانب سے 30 یا اس سے زائد کیسز دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت جعلی اکاونٹس کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب نے اس معاملے پر زیادہ شور مچانے کی بجائے خاموشی سے بھرپور تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب اطلاعات ہیں کہ جعلی اکاونٹس کیس میں پیشیاں، تحقیقات، گرفتاریاں شروع ہونے کو ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، اور اب یہ تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جعلی اکاونٹس کیس کی بھرپور تحقیقات کرنے والی نیب نے کئی ٹھوس اور تہلکہ خیز شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ آنے والے دن تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن سے زیادہ پیپلز پارٹی کیلئے مشکل ثابت ہونے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں 30 یا اس سے زائد کیسز دائر کرے گا۔ یہ کیسز آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، انور مجید اور دیگر کیخلاف دائر کیے جائیں گے۔ جبکہ ضرورت پڑنے پر یا ٹھوس شواہد ملنے پر بلاول بھٹو بھی تحقیقات میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ جعلی اکاونٹس پاکستان کی سیاسی تاریخ کا “مدر آف آل کیسز” ثابت ہوگا۔ اس میگا اسکینڈل میں آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے بچنے کے امکانات بہت معدوم ہیں۔ آنے والے چند دنوں میں جعلی اکاونٹس اسکینڈل کے سلسلے میں بڑی گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی۔ اس کریک ڈاون میں پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت سندھ کی بیوروکریسی بھی نشانے پر ہوگی۔ سیاسی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ جعلی اکاونٹس کیس ممکنہ طور پر آصف زرداری کے سیاسی کیرئیر کا خاتمہ ثابت ہوگا۔