لاہور (یس ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزازا احسن نے آصف زرداری کی دوسری شادی اور بلاول بھٹو کی ان سے ناراضگی کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ آصف زرداری کی دوسری شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، کچھ صحافیوں کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری میں سوخامیاں ہوسکتی ہیں مگر سب مانتے ہیں وہ زیرک شخص ہیں، دوسری شادی کرکے وہ بی بی شہید کے خون سے بے وفائی نہیں کرسکتے۔
پی پی رہنما کا مزید کہناتھا کہ دوسری شادی کا آصف علی زرداری کو بہت بڑا سیاسی نقصان ہو گا ۔ سوشل میڈیا اور بعض اخبارات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی دوسری شادی کی خبریں شائع ہورہی ہیں، جن میں یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ آصف زرداری نے دوسری شادی 3 سال قبل کی تھی اور اس شادی سے ان کا 2 سالہ ایک بیٹا بھی ہے ،جس کا نام سجاول ہے اور یہ کہ دوسری شادی نے بلال بھٹو اور ان کے درمیان فاصلے پیدا کر دیئے ہیں۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں اس کی سختی سے تردید کی ہے۔