لاہور: سینئر تجزیہ کار اور معروف صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ صدر کے معاملے میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کیا جائے او ر یہ بھی خبر ہے کہ آصف زرداری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ سیاسی پارٹیاں کسی بھی جمہوری ملک کا اثاثہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہاز شریف کی ٹکر کا بندہ ہی ان کا توڑ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اور ابھی تک اس کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا چاہئے ۔سلمان غنی کا کہنا تھا کہ جہاں تک صدر کا تعلق ہے تو اس حوالے سے پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کیا جائے اور یہ خبر ہے کہ آصف زر داری صاحب اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔