اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت میں پیشی کے دوران غصے میں آگئے ،سابق صدرنے فریال تالپور کے آگے آنے پر سکیورٹی اہلکار کو چھڑی مار دی ۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پر جاری ہے،ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس سابق صدر کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں ،کمرے میں سابق صدر اور ان کے وکلا عدالت میں موجود ہیں،رش ہونے کی وجہ سے کمرے کو بند کردیا گیا،سکیورٹی اہلکار کے فریال تالپور کے آگے آنے پر آصف زرداری غصے میں آگئے اور اہلکار کو چھڑی مارتے ہوئے کہا کہ دیکھتے نہیں ہو میری بہن پیچھے ہے ۔خیال رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 ستمبر تک ملتوی کردی، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواستیں میں سن لیتا ہوں، لیکن کیس متعلقہ جج ہی سنیں گے۔ احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت ہوئی، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے ریفرنسز کی سماعت کی ،آصف زرداری اورفریال تالپور کوڈیوٹی جج کے روبرو پیش کردیاگیا، جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کریں گے،درخواستیں میں سن لیتا ہوں، لیکن کیس متعلقہ جج ہی سنیں گے،احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی،ڈیوٹی جج احتساب عدالت راجہ جواد عباس نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے حاضری لگا کر آصف زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دےدیا۔ واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور ان دنوں منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری اور فریال تالپور دونوں بہن بھائی نیب کی زیر حراست ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے انہیں اسپتال منتقل کیا جائے ، حکومت کی جانب سے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم اسپتال انتظامیہ کی جانب سے آصف زرداری کی طبیعت قرار دینے پر پر انہیں دوبارہ
جیل منتقل کر دیا گیا تھا .