counter easy hit

آصف زرداری کی رہائی کا انتظام ہوگیا

Asif Zardari's release was arranged

لاہور (نیوز ڈیسک) ایوان میں بجٹ پیش ہونے سے ایک دن قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب نے گرفتار کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔آصف زرداری کو ان کی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔تاہم اب پیپلز پارٹی اپنے راہنما کو جیل سے نکلوانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جس کے لیے سب سے آسان راستہ پروڈکشن آرڈر جاری کروانا ہے کہ اس ذریعے سے وہ عارضی طور پر سہی مگر جیل سے باہر آ جائیں گے۔اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق راجا پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اسپیکر اسد قیصر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا میرے بس میں نہیں۔تاہم آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔امید یہی ظاہر کی جا رہی ہے کہ مطابق آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے لیے جاری ہونے کا امکان ہے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانے اور بجٹ کے معاملے پر غور کیا گیا۔بلاول بھٹو نے پارٹی راہنماو ¿ں کو ہدایت کی کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کا اجلاس میں شرکت کرنا آئینی حق ہے۔ سپیکر سے معاملہ اٹھا کر رولز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی درخواست کی جائے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے ہفتے سابق صدر آصف زرداری جیل سے باہر آ پاتے ہیں یا نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website