کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے ٹخنے پر گھر میں پھسلنے کی وجہ سے چوٹ آ گئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کراچی سے جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے لاہور آئیں تھیں، آصفہ بھٹو کا گھر میں چلتے ہوئے پاؤں پھسل گیا جس کے باعث ان کے ٹخنے پر چوٹ آئی ہے، ڈاکٹر ز نے آصفہ بھٹو کے ٹخنے پر پلستر کر دیا ہے جبکہ مختلف ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہناہے کہ آصفہ بھٹو کے ٹخنے کی ایم آر آئی کی جائے گی جس کے بعد جان سکتے ہیں کہ چوٹ کی نوعیت کیا ہے جبکہ انہیں تین ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔