پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی انفارمیشن سیکرٹری آصفہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چورڈاکو کے احتساب کی بات کرو تو مخالفین کا گلا خشک ہوجاتا ہے، اپوزیشن کو جو سہولت موجودہ حکومت دے رہی ہے ان لوگوں نے کبھی عشر عشیر بھی نہیں دیا۔ڈیم اور گھروں کی تعمیر عوام کی نسلوں کی خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ ڈنگ ٹپائو پالیسیاں دینے والے بڑھ بڑھ کر ایسے مشورے دے رہے ہیں جیسے انہوں نے اپنے وقت میں دودھ شہد کی نہریں بہائی ہوں۔