اکتیس جنوری اتوار کی سہ پہر بلال مسجد میں فرانس میں ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت محترمہ آصفہ ہاشمی صاحبہ نے محفلِ میلاد ودرودسلام کا عظیم الشان اہتمام کیا رنگ و نور کی اس روحانی محفل میں خواتین اور بچیوں کی کثیرتعداد نے شرکت اور بھرپور طریقے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا پروگرام کی نظامت کے فرائض محترمہ طاہرہ سحر اور محترمہ شمیم ظہور نے بہت خوصورتی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جو محترمہ ثریّا شہزاد صاحبہ نے بہت خوبصورتی سے ادا کیا بعداں محترمہ شمیم راجہ نے دلسوز آواز آواز میں حمدونعت پیش کی اور سماں باندھ دیا ساتھ ہی ساتھ محترمہ شمیم ظہوراور طاہرہ سحر نےجشنِ ولادت آقائے پاک سرورِ کونین ﷺ پر وقتاًفوقتاً پراثر الفاظ سے روشنی ڈالی اس پروگرام میں شرکت کے لیئے خواتین دوردراز سے تشریف لایئں اور پروگرام کی رونق بڑھائی محترمہ زرینہ محترمہ فاطمہ مسووی محترمہ آصفہ ہاشمی محترمہ شبانہ چوہدری محترمہ ناصرہ خان محترمہ شہلا رضوی محترمہ روبانہ عارف محترمہ سومیعہ بابری محترمہ عاتقہ شبیرار دیگر بے شمار خواتین نے خسوع وَخشوع کے ساتھ نعتیں پیش کیں بعدازاں محترمہ عظمت صاحبہ نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی شان میں منقبت اور بیان پیش کیا فرانس کی مشہور و معروف صحافی محترمہ ناصرہ خان اور معروف سیاسی اور سماجی شخصیت محترمہ شبانہ چوہدری نےبہت خوبصورتی سے گلہائے عقیدت پش کیئے اس پروگرام میں سیاسی اور سماجی راہنما ممتاز نعت خواں محترمہ شاہدہ امجد کی کمی بری طرح محسوس ہوئی محترمہ شاہدہ صاحبہ ناسازئی طبیعت کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکیںپروگرام کے آخر میں محترمہ طاہرہ سحر اور محترمہ عظمت نے دعا کروائی جبکہ پروگرام کی میزبان محترمہ آصفہ ہاشمی نے کمیونٹی خواتین اور تمام محمان خواتین کےساتھ مل کر درود سلام پش کیا آخر میں سب نے لنگر کا کھانا نوش کیا اور اسطرح اس روحانی پرنور محفل کا اختتام ہوا اس شاندار پروگرام کے لیئے ادارہ منہاج القرآن کے ممبر جناب منظور بھٹی کے مثالی تعاون پر تمام خواتین نے انکا شکریہ ادا کیا