پیرس( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی سیکرٹری انفارمیشن آصفہ ہاشمی نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا پی ایم ایل این اور مولانا فضل الرحمن پارلیمان کی کس قدر عزت کرتے ہیں ۔ ان لوگوں نے اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گر کر پارلیمان اور پاکستان کو بھی اس گڑھے میں گرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔
جو حلف برداری کی حرمت کو نہ پہچانیں وہ پارلیمان اور عوام کی منتخب کردہ قیادت کی حرمت کیا جانیں گے۔
نوازشریف ووٹ کی حرمت کا پرچم لہراتے ہوئے میدان میں نکلے ہیں۔ فرما رہے ہیں، دور کی کوڑی لا رہے ہیں کہ اگر 70 کے انتخابات میں ووٹ کا تقدس پامال نہ کیاجاتا تو مشرقی پاکستان کا سانحہ نہ ہوتا۔ فکری و نظری اعتبار سے جناب نوازشریف شاید درست فرما رہے ہیں لیکن سپریم کورٹ سے ان کی نااہلیت کو کسی بھی طرح ووٹ کی حرمت کوپامالی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
رہا ووٹ کے تقدس اور اس کی حرمت کا پاس تو اس کا اندازہ ن لیگ کی حکومت میں ہونے والے جہلم اور باقی حلقوں کے ایک ضمنی انتخاب سے لگایاجاسکتا ہے