counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف پر بلاجواز تنقید کرنے والے سوشل میڈیا کے بقراط اور ارسطو یہ بھول گئے ہیں کہ معاشی بحران ان ہی کے کرپٹ لیڈروں کی دین ہے، آصفہ ہاشمی

 

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی سیکرٹری انفارمیشن آصفہ ہاشمی نے یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بحران ایک تسلسل کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے جس کی وجہ ماضی کی ناقص پالیسیاں ہیں اور اس بحران کو ختم کرنے کی سنجیدہ کوشش کبھی کی ہی نہیں گئی۔ ہمیشہ جگاڑ اور ڈنگ ٹپائو پالیسی سے کام لیا گیا۔

آج وزیراعظم عمران خان جب اقتدار میں ہیں اور وہ مخلصانہ کوششوں سے ملک کو خودمکتاری کی ڈگر پر ڈالنا چاہ رہے ہیں تو یہ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے فیک اورجھوٹی خبریں پھیلا کر ایک ہائپ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اس سے پہلے بھی چونکہ وزیر اعظم عمران خان کے عزم صمیم اور آہنی حوصلہ نے تاریخ بدلی ہے اور آج بھی بدلیں گے جن لوگوں کو کبھی سزا نہیں ہوئی تھی ان کے کرتوت عوام کے سامنے آرہے ہیں اسی طرح ڈنگ ٹپائو کے بجائے ملک کی معیشت کو صحیح معنوں میں مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائیگا۔یہ دیکھ کر پٹواریوں کی ذہنی حالت خراب ہوتی جارہی ہے

 

ASIFA HASHMIR, SECRETARY, INFORMATION, PTI, FRANCE