سابق مشیر پٹرولیم کو سخت سکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا ، کینیڈا کے ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر بھی اس موقع پر موجود تھے
راولپنڈی (یس اُردو ) احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت آج ہوگی ، سماعت سے قبل ڈاکٹر عاصم اور کنیڈا کے ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر کے درمیان ملاقات ۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت آج ہوگی ۔ سماعت سے شروع ہونے سے قبل ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت سیکورٹی میں عدالت پہنچایا گیا ۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر بھی اس موقع پرعدالت پہنچے تو ڈاکٹر عاصم حسین نے کینیڈا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی ۔ آج سماعت میں ایک گواہ پر وکلائے صفائی جرح کریں گے جبکہ نیب کی جانب سےعدالت میں مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا ۔