counter easy hit

تمام تر کشیدگیوں کے باوجود پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا بھارتی فلم کے لیے گایا گانا ریلیز

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود پاکستانی گلوگار عاصم اظہر کی آواز میں گایا گیا پہلا بالی وڈ گانا ریلیز ہو گیا ہے۔ اسے فلم ‘ ملنگ’ میں شامل کیا گیا ہے۔ گانا بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دشا پٹنی اور ادیتیا رائے پر عکس بند کیا گیا ہے۔ عاصم نے اس گانے کی ریلیز سے ایک دن پہلے ہی اس کا ٹیزیر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرایا تھا۔ انہوں نے یہ اطلاع بھی دی تھی کہ ان کا پہلا بالی وڈ سانگ ‘ہمراہ’ ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

فلمی شائقین کے نزدیک ایسے ماحول میں جب بھارت اور پاکستان کے درمیان ہر طرح کا ثقافتی اشتراک معطل ہے، عاصم اظہر کا گانا ریلیز ہونا خوش گوار تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کے دو ورژن بنائے گئے تھے۔ پہلا ورژن ساکت ٹنڈن کی آواز میں فلم کی ریلیز کے ساتھ سات فروری کو منظر عام پر آ گیا تھا جب کہ عاصم کی آواز میں بننے والا یہ ورژن فلم کی ریلیز کے کافی عرصے بعد ریلیز ہوا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات کے سبب اسے فلم کی ریلیز کے وقت جاری نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی اسے فلم کا حصہ بنایا گیا تھا۔ البتہ فلم کے پوسٹر پر عاصم کو اس گانے کا کریڈٹ دیا گیا تھا۔

گانے کو یوٹیوب پر اب تک 10 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

100 MILLION VIEWS. ♥️ #jotunamilaAnd it gives me immense honour to become the youngest & only the 4th Pakistani artist (after Rahat Fateh Ali Khan sb, Atif Aslam & Momina Mustehsan) to have 2 or more songs in the 100 million club. 😊 thank you. I love you guys. pic.twitter.com/T8donMa54H
— Asim Azhar (@AsimAzharr) May 4, 2020

عاصم اظہر اس کامیابی پر خوش ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور مومنہ کے بعد ایسے چوتھے گلوکار ہیں جن کے دو یا دو سے زیادہ گانے اتنی بڑی تعداد میں سنے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website