counter easy hit

بڑا کام مکمل،آئی ایس پی آر نے خوشخبری سنادی

asim-bajwa

asim-bajwa

پشاور(یس اردو نیوز)بڑا کام مکمل،آئی ایس پی آر نے خوشخبری سنادی،جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا چوتھا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ،متاثرین کی واپسی اور آباد کاری کا چوتھا مرحلہ رواں سال 6 دسمبر تک جاری رہے گا روزانہ کی بنیاد پر 400 خاندانوں کی واپسی ہورہی ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیزکے مطابق جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا چوتھا مرحلہ بدھ سے شروع ہو گیا ہے ۔ متاثرین کی واپسی اور اباد کاری کا چوتھا مرحلہ رواں سال 6 دسمبر تک جاری رہے گا چوتھے مرحلے میں 81 دیہات کے متاثرین اپنے علاقوں کو واپس جائینگے ، واپس جانے والوں میں لدھا، مکین، سراروغہ، سروکئی اور تیارزہ تحصیلوں کے متاثرین شامل ہیں ۔روزانہ کی بنیاد پر 400 خاندانوں کی واپسی ہورہی ہے پاک فوج متاثرین کی واپسی اور آباد کاری کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں پینے کے پانی کے 150 منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔جنوبی وزیرستان میں عوام کیلئے 90 تعلیمی ادارے، 63 مارکیٹس اور 4 بڑے طبی مراکز تعمیر کئے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website