counter easy hit

ڈاکٹر عاصم کیس ، عبدالقادر پٹیل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے

Asim case

Asim case

پولیس نے انیس قائم خانی ، وسیم اختر اور رئوف صدیقی کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر حراست میں لے لیا
کراچی (یس اُردو) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر انیس قائم خانی ، وسیم اختر اور رئوف صدیقی کو حراست میں لے لیا ، وسیم اختر نے ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے باہر جانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا جس پر ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل ضمانت منسوخ ہونے پر تینوں ملزم ابھی احاطہ عدالت میں ہی موجود ہیں عدالت کا وقت ختم ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا جائے گا ۔ تینوں ملزموں نے کمرہ عدالت سے باہر نکلنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے انہیں جیل منتقل نہیں کیا جا سکا ، جیسے ہی عدالت کا وقت ختم ہوگا تو کمرہ عدالت کو بند کر کے ملزموں کو باہر نکالا جائے گا اور انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا جائے گا ۔ اس موقع پر عدالت کے باہر بکتر بند گاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جو عدالت کا وقت ختم ہونے اور ملزموں کے باہر نکلنے کی منتظر ہے ۔ احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے ۔