سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کراچی کی احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی،جس کے مطابق کمردرد کے باعث ڈاکٹر عاصم کے لئے چلنا پھرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔
ڈاکٹر عاصم کے 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے ان کی صحت سے متعلق رپورٹ کراچی کی احتساب عدالت میں جمع کرائی ۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے، ریڑھ کی ہڈی میں گیپ کے باعث درد کی شکایت ہے اور فزیو تھراپی سے بھی کمر درد میں کوئی فرق نہیں پڑا۔
رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ درد کے باعث ڈاکٹر عاصم کے لئے چلنا پھرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ سرجری تک ان کی ہائیڈروتھراپی کی جائے۔
میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کو وزن کم کرنے اور وہیل چیئر استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔