counter easy hit

پاکستان رینجرز نے ڈاکٹر عاصم اور وسیم اختر کی بیرون ملک روانگی کو چیلنج کر دیا

 Asim Waseem

Asim Waseem

وسیم اختر سنگین مقدمات میں ضمانت پر ہیں لیکن عدالت نے رینجرز کا موقف سنے بغیر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی :رینجرز
کراچی (یس اُردو ) پاکستان رینجرز نے ڈاکٹرعاصم اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں ملوث کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی اجازت کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے ۔ پاکستان رینجرز نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی اجازت کو چیلنج کر دیا ۔ وسیم اخترکو انسداد دہشت گردی عدالت نے 20 دن کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے ۔ رینجرز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اخترانتہائی سنگین مقدمات میں ضمانت پر ہیں لیکن عدالت نے رینجرز کا موقف سنے بغیر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جو کہ یکطرفہ فیصلہ ہے ۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست پر وسیم اختر اور دیگر کو 30 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں