لاہور: ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے جواب طلب کرلیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار اے کے ڈوگر نے مؤقف پیش کیا کہ 2014 میں عدالت کے منع کرنے کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے اسلام آباد میں کئی روز دھرنا دیا، دونوں رہنماؤں نے طویل دھرنا دے کر توہین عدالت کی، عدالت عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان اور طاہر القادری سے 25 مئی کو جواب طلب کرلیا۔