تمام افسر اپنے اور خاندان کے نام منقولہ، غیر منقولہ تمام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ
لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔ اثاثوں کی سالانہ تفصیلات فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری سے جاری کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران اپنے اور خاندان کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ، تفصیلات میں منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کی وضاحت کی جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کو 31 جولائی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔