counter easy hit

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔

Ask from the federal government on request of putting the name of the Nawaz Sharif in the ECL

Ask from the federal government on request of putting the name of the Nawaz Sharif in the ECL

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بیرسٹر اقبال چوہدری کی درخواست پر جسٹس مامون رشید نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف نااہل قرار دیئے گئے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ضروری ہے جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے نواز شریف اور بچوں کو طلب کیا، نواز شریف اور خاندان نے نیب میں پیش میں ہونے سے انکار کر دیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان مختلف ممالک کے ویزے رکھتا ہے، خدشہ ہے کہ نیب ریفرنس پر گرفتاری سے بچنے کے لیے نوازشریف بیرون ملک چلے جائیں گے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف پر وفاق، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website