counter easy hit

آئی جی سے تقرریوں اور تبادلوں کا اختیار واپس لینے پر سندھ حکومت سے جواب طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے ایس ایس پی اورایس پی اختیارات واپس لینے پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

Ask the answered from Sindh government on returning appointments and conversion options from IG

Ask the answered from Sindh government on returning appointments and conversion options from IG

سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے تقرریوں تبادلوں کا اختیار واپس لینے پرچیف سیکرٹری سندھ اوردیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ قانون کے تحت سندھ حکومت آئی جی سندھ سے مشاورت کے بغیراہم پوسٹوں پرتقرریاں اورتبادلے نہیں کرسکتی لیکن سندھ پولیس میں وزیراعلی، وزیرداخلہ اور دیگر کی ہدایات پر بڑے پیمانے پر تبادلے کیے جارہے ہیں، پولیس میں تبادلوں کے معاملے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مشاروت بھی نہیں کی جارہی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے گریڈ سترہ اوراٹھارہ کے افسران کی تقرریوں اور تبادلے کا اختیار چھین لیا گیا ہے، سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کررکھا ہے، اس لیے فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے. سندھ ہائی کورٹ نے موقف سننے کے بعد اے ڈی خواجہ سے تقرریوں تبادلوں کا اختیار واپس لینے پر چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سندھ حکومت اور آئی جی سندھ اللہ ڈنوں کواجہ کے درمیان سرد جنگ جاری ہے، سندھ حکومت دو مرتبہ ان خدمات وفاق کے سپرد کرچکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website