سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اردو زبان کو سرکاری زبان قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ کوکب اقبال نے عدالت کو بتایا کہ ملیحہ لودھی نے اردو کی بجائے انگریزی میں تقریر کی تھی۔ عدالت نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کے عدالتی فیصلے پر عمدرآمد سے متعلق حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کے خلاف درخواست خارج کر دی ہے۔