counter easy hit

حکومت کا رمضان بازار ڈرامہ فلاپ ہو گیا، حاجی اسلم چوہدری

Aslam Chaudhry

Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کا رمضان بازار ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو گیا ، مہنگائی کے ستائے عوام کو در در کی ٹھوکروں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کرپشن کے لیے بنائے گئے ، حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مہنگائی کم ہونے اور ریلیف دینے کا راگ الاپ رہی ہے لیکن صورت حال اس کے بر عکس ہے ، رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیاء کے نرخوں میں کوئی فرق نہیں ، غریب عوام ہر جگہ گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔