پیرس(نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیری عوام کا قتل عام قابل مذمت اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،تشدد کا یہ سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہیے۔بھارتی وزیر اعظم سے ذاتی تعلقات رکھنے والے وزیر اعظم پاکستان اپنے ہم منصب اور ‘‘دوست’’ کو ٹیلیفون کر کے پوچھیں کہ بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیوں کیا جا رہا ہے ؟ ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی کوئی کشمیر اور خارجہ پالیسی نہیں ہے۔قومی مفادات کی جگہ ذاتی مفادات لے چکے ہیں،کرپٹ، کمزور اور نا اہل قیادت خطہ کے اندر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل نہیں رہی۔