counter easy hit

کشمیر کی آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی :حاجی اسلم چوہدری

Aslam Chaudhry

Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خسوصی)کشمیر کی آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، سری نگر میں لہراتے سبزہلالی پرچم کشمیریوں کی جانب سے پاکستان کیساتھ الحاق کا ریفر نڈم ہے ، ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم وجبر کے باوجود کشمیریوں کے حو صلے پست نہیں کر سکتا۔کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ہسپتالوں کو ٹارچر سیل میں بدل دیاہے۔ انسانیت سوز مظالم کے باوجود اقوام متحدہ اور عالمی برادری مجر مانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔