counter easy hit

حکومت عوام پر مہنگائی کا بم گرانیوالی ہے،حاجی محمد اسلم چوہدری

Aslam Chaudhry

Aslam Chaudhry

پیرس(عمیر بیگ) حکومت رمضان المبارک سے قبل ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرانے والی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ نئے بجٹ میں اربوں کے نئے ٹیکس لگا نے سے عوام پر مالی بوجھ بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لوگ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہیں جبکہ غیر ملکی قرضوں پر حکومتی شہ خرچیاں اور لوٹ مار بے نقاب ہورہی ہے