counter easy hit

کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، حاجی محمد اسلم چوہدری

 Aslam Chaudhry

Aslam Chaudhry

پیرس(عمیر بیگ) کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے۔ قومی سرمایہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیکس چور حکمرانوں سے ملک و قوم کے مفادات کی توقع رکھنا فضول ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سیاست کو تجارت کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔اْنہوں نے پہلے قومی دولت کو بیرونِ ملک منتقل کر کے منی لانڈرنگ کا سیاہ باب رقم کیا اور اب غریب عوام کی فلاح و بہبود کے نام پر جاری ہونیوالے ترقیاتی فنڈز شریف برادران کے چہیتے ٹھیکیداروں کی جیبوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔