پیرس(نمائندہ خصوصی) 17جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی دوسری برسی ہے لیکن انسانیت سوزواقعہ کے متاثرہ خاندانوں کو ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر عوامی تحریک یورپ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہون نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورمتاثرین کو انصاف کی فراہمی تک اپنا احتجاج جا ری رکھے گی