counter easy hit

بجٹ حکومت نے نہیں بلکہ بیرونی اداروں نے تیار کیا:حاجی اسلم چوہدری

Aslam Chaudhry

Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)وفاقی بجٹ میں الفاظ کے ہیر پھیرسے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔صاف نظر آرہا تھا کہ یہ بجٹ وفاقی حکومت نے نہیں بلکہ حکمرانوں کو قرض دینے والے بیرونی اداروں نے تیار کیا ہے۔حکومتی وزیر نے صرف اسے پڑھ کر سنایا۔بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ 17 جون کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا مال روڈ لاہور پر دیا جائے گا جس میں شہداء ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب مانگا جائے گا