پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں نے اپنی شاہ خرچیوں کے ذریعے ملک کو کنگال کر ڈالا۔ شریف برادران نے پہلے قومی وسائل کو لوٹا ‘ ٹیکس چوری کی نئی تاریخ رقم کی اور اب پاناما لیکس میں ہونیوالے انکشافات کے بعد عوام کو گمراہ کرنے کیلئے وزیراعظم سرکاری سطح پر ملک گیر دورے کر کے قومی دولت ضائع کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر محمد اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین اور حکومتی وزراء کی فوج ظفر موج نے اپنی شہ خرچیوں کے ذریعے ملک کو کنگال کر ڈالا ہے۔ وطن عزیز میں غربت ، مہنگائی ، بیروزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے۔ نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ہے۔