گجرات(نمائندہ خصوصی) ٹی ایم اے یونین کے سابق صدر فراست حسین اور جنرل سیکرٹری مرزا شاہد رشید نے کہا ہے کہ گجرات ٹی ایم اے میں تعینات سینٹری اسپروائزر کو ہنگامی بنیادوں پر سینٹری انسپکٹر لگایا جائے جبکہ غیر قانونی طور ان پڑھ سینٹری انسپکٹرز کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کیا جائے ، انہون نے کہا اسلسلہ میں ڈی سی او گجرات اے ڈی سی گجرات اور ٹی ایم او گجرات کو بھی فوری نوٹس لینا چائیے ،فراس ڈار نے کہا کہ جعلی اور ان پڑھ سینٹری انسپکٹرز کے فارغ ہونے سے کرپشن کا بھی خاتمہ ہو گا