ویانا (اکرم باجوہ)امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانامیں ایرانی امام بارگاہ علی مسجد ویانا کے امام آغا محمود منتظری کی علی مسجد میں مدت امامت ختم اور ایران واپسی پر اور ویانا آسٹریا میں آغا محمودمنتظری کی مذہبی خدمات کے اعتراف میں 4 جون کی شام امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں ایک پُر وقار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہل سنت جماعت کے مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ، چوہدری محمد آصف وڑائچ، مسجد المدینہ کے سرپرست حاجی غلام مصطفی بلوچ، محسن بلوچ اور بریشیااٹلی امام بارگاہ امامیہ کے سید سجاد حسین بخاری اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ آفسران نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
آغا محمودمنتظری العصر سنٹر تشریف لائے تو العصر سنٹر کے صدر سید اُلفت حسین شاہ۔جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ،مظہر عباس جعفری،چوہدری افضال اور العصر سنٹر کے خطیب علامہ صفدرعلی صفدری اور دوسرئے عہدیداران نے اُن کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔
آغا محمودمنتظری نے اپنے مختصر خطاب میں العصر اسلامک سنٹر کی انتظامیاں کا اُن کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ بہت جلد پاکستانی کمیونٹی کیلیئے ایک بہت بڑئے سنٹر کا انتظام کیا جائے جو بہت جلد ہوجائے گا اُنہوں نے مذید کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بہت متاثر ہوں کیونکہ یہ بہت اچھے لوگ ہیں اسی لیئے پاکستانی قوم ایرانی قوم کے سب سے نزدیک ہیں۔
ڈنر کے اہتمام پر بریشیا اٹلی امام بارگاہ کے سید سجاد حسین بخاری اور العصر اسلامک سنٹر کی جانب سے آغامحمود منتظری کو اُن کی بہترین اور اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں یادگاری شیلڈیں دی گیں۔اور مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے بھی آغا محمود منتظری کو گفٹ پیش کیا۔