ویانا (اکرم باجوہ) امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانامیں ایرانی امام بارگاہ علی مسجد ویانا کے امام آغا محمود منتظری کی علی مسجد میں مدت امامت ختم اور ایران واپسی پر اور ویانا آسٹریا میں آغا محمودمنتظری کی مذہبی خدمات کے اعتراف میں 4 جون کی شام امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں ایک پُر وقار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہل سنت جماعت کے مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ، چوہدری محمد آصف وڑائچ، مسجد المدینہ کے سرپرست حاجی غلام مصطفی بلوچ، محسن بلوچ اور بریشیااٹلی امام بارگاہ امامیہ کے سید سجاد حسین بخاری اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ آفسران نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔