ویانا (اکرم باجوہ) العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری غالب حسین سید نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ھوئے کہا العصر اسلامک سنٹر ویانا صرف اور صرف ایک مزہبی ادارہ ہے اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے لئے کوئی پروگرام کرتے ہیں 15اگست کو جو پروٹیسٹ ہوا وہ ہمارے ملک میں جو جاری دہشت گردی ہے اس کے لئے تھا کہ کس طرح ہماری پاک فوج اور ہمارے اداروں بے اپنی جانوں کو قربان کر کے اپنی قوم کو ان درندوں سے محفوظ کیا ہے۔
ضرب عضب کے لیے جنرل رحیل شریف صاحب کو مبارکباد لیکن قومی ایکشن پلان سیاسی حصہ نامکمل ہے جب تک وہ مکمل نہیں ہو گا ملک میں امن ناممکن ہے اور اس کا متعدد با ر زکر ہماری آرمی کر چکی ہے یہ سچ ہے کہ سیاست دانوں کے مفادات اس آپریشن کو متاثر کر رہے ہیں اور علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کی بهوک ہڑتال صرف اہل تشیع کے لیے نہیں بلکہ سب مظلوموں کے لیے تھی اور حکومت کے خلاف تھی کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا ہے کیوں جو قاتل جیلوں میں سزائے موت کے منتظر ہیں عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے بنیادی حقوق مانگ رہے ہیں جو مانگنے کے بغیر ہی ملتے ہیں۔
کیونکہ حکومت کی زمہ داری ہے ان کا کام ہے اور پنجاب میں آپریشن اسی طرح ہونا چاہیے جیسے کراچی میں اوراسی طرح بلوچستان میں بھی اور دہشت گردوں کے جو پیچھے ہاتھ ہیں ان کو کاٹنا ہو گا پھر ملک امن کا گہوارہ انشاءاللہ ضرور بنے گا باقی پاکستان آرمی اور اپنی ایجنسیوں کا ہم احترام اور کرتے ہیں ایجنسیاں ہماری آنکھیں ہیں اور انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے ہم سلام پیش کرتے ہیں لیکن ابھی باقی کام ہے انشاءاللہ وہ بھی مکمل ہو جائے گا اور دعائیں آپ کے ساتھ ہی ہیں خدا آپکو کامیاب وکامران فرمے۔