counter easy hit

سندھ اسمبلی میں سانحہ باچاخا ن یونیورسٹی کے شہداء سے اظہاریکجہتی

Assembly bacaka tragedy

Assembly bacaka tragedy

کراچی……سندھ اسمبلی نے سانحہ باچاخا ن یونیورسٹی کے شہداء سے اظہاریکجہتی اوردہشت گردی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی،ارکان نے سانحہ چارسدہ پر وفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی اجلاس میں سانحہ چار سدہ کے خلاف مذمتی قرارداد پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم ،مسلم لیگ نون،تحریک انصاف اورفنکشنل لیگ کے ارکان نے پیش کی جومتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔ارکان نے قومی ایکشن پلان پریکساں عملدرآمد نہ ہونے پروفاقی وزیرداخلہ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا۔پیپلزپارٹی کے ارکان نے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے چوہدری نثارکی سندھ پرتنقید کا پرانا حساب کتاب چکادیا،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان پریکساں عمل کرنے اورپوری طرح عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم کے قائد کی تقاریرنشرکرنے کی پابندی سے متعلق قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔بعد میں اجلاس پیر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔